ملتان میں دوسرا ٹیسٹ،پی سی بی ہائی کمان کا اجلاس،اہم تبدیلیوں کا امکان

سلیکشن کمیٹی نے ٹیم میں متوقع تبدیلیوں سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو آگاہ کیا

Oct 13, 2024 | 12:40:PM
ملتان میں دوسرا ٹیسٹ،پی سی بی ہائی کمان کا اجلاس،اہم تبدیلیوں کا امکان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہباز علی )  پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی زیرصدارت سلیکشن کمیٹی اورمینٹورزکامشترکہ اجلاس منعقد کیا گیا ۔
سلیکشن کمیٹی اور مینٹورز کا اجلاس 2 گھنٹے تک جاری رہا،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نےپہلےمینٹورزسےعلیحدہ میٹنگ کی بعد ازاں محسن نقوی نےسلیکشن کمیٹی کےارکان اورمینٹورزکیساتھ مشترکہ ملاقات کی۔

طویل اجلاس میں ٹیم کی حالیہ کارکردگی اور فٹنس کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،سلیکشن کمیٹی نے ٹیم میں متوقع تبدیلیوں سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو آگاہ کیا ،نئےکھلاڑیوں کی کارکردگی جانچنےکاعمل رواں سیریزکےاختتام تک مکمل کرنےپراتفاق کیاگیا،کھلاڑیوں کے فٹنس کے عمل کو بھی رواں سیریز کے ختم ہونے تک مکمل کر لیا جائیگا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی پچز کا معیار بہتر بنانے کی ہدایت,اجلاس میں سلیکشن کمیٹی کےارکان عاقب جاوید،اظہرعلی،علیم ڈار،حسن چیمہ، ایڈوائزربلال افضل،ڈائریکٹرڈومیسٹک عبداللہ خرم نیازی،ڈائریکٹرہائی پرفارمنس ندیم خان، مینٹورز شعیب ملک، مصباح الحق، وقاریونس،ثقلین مشتاق،سرفرازاحمد،اسدشفیق  نے بھی شرکت کی ۔