اسلام آباد احتجاج ہوگا یا نہیں؟پی ٹی آئی  لاہور کی تنظیم تذبذب کا شکار 

Oct 13, 2024 | 13:00:PM

(عثمان خادم)پاکستان تحریک انصاف کے 15 اکتوبر کو اسلام آباد احتجاج کا معاملہ،پی ٹی آئی لاہور تنظیم تاحال احتجاج کے حوالے سے حکمت عملی نہ دے سکی۔
ذرائع کے مطابق لاہور تنظیم نے کارکنان کو موبلائز کرنے کیلئے بھی تاحال اقدامات نہیں کئے،اسلام آباد احتجاج ہوگا یا نہیں؟ اس حوالے سے بھی لاہور تنظیم تذبذب کا شکار ہے۔
احتجاج منسوخ ہونے کے امکان کے پیش نظر لاہور تنظیم  نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ پارٹی میں ایک گروپ احتجاج منسوخ کرنے کا خواہاں ہے۔
لاہور تنظیم احتجاج کی کال سے متعلق حتمی فیصلے کی منتظر ہے۔

مزیدخبریں