(انور عباس) چینی وزیر اعظم لی کیانگ 14 تا 17 اکتوبر 2024 کو پاکستان کا دو طرفہ دورہ کر رہے ہیں جو کل اسلام آباد پہنچیں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعظم لی کیانگ مذاکرات میں اپنے اپنے وفود کی قیادت کریں گے۔دونوں وزرائے اعظم پاک چین تعلقات کے تمام پہلوؤں بشمولاقتصادی اور تجارتی تعلقات، سی پیک کے تحت تعاون پر جامع بات چیت کریں گے۔ دونوں فریقین علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی بات کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہممتاز زہرا بلوچ کے مطابق چینی وزیراعظم صدر آصف علی زرداری، پارلیمانی رہنماؤں اور عسکری قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ چینی وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کی کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں : عمران خان سیاست نہیں صیہونی مفادات کیلئے کام کررہے ہیں، شرجیل میمن
وزیر اعظم پاکستان کی دعوت پر چین کی سٹیٹ کونسل کے وزیر اعظم لی کیانگ پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔
ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم لی کیانگ کا دورہ اسلام آباد اس بات کا اظہار ہے کہ پاکستان اور چین اپنی "آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ" کو اہمیت دیتے ہیں,فریقین کے لیے بنیادی دلچسپی کے امور پر باہمی تعاون کی کی تجدید کا موقع ہوگا۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ان امور میں سی پیک کی اعلیٰ معیار کی ترقی میں پیش رفت, اہم علاقائی اور عالمی پیش رفت پر باقاعدہ تبادلوں کو تقویت دینا شامل ہے۔