دوسرا ٹیسٹ بھی ملتان کی پرانی وکٹ پر کھیلا جائے گا، رپورٹ

پچ کو سپن ٹریک بنانےکی تیاری، کنڈیشنز سے ہوم ٹیم فائدہ اٹھا سکتی ہے

Oct 13, 2024 | 14:01:PM

(24 نیوز)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ بھی ملتان کی پرانی وکٹ پر کھیلا جائے گا۔کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے تیار کی گئی پچ پر ہی دوسرا ٹیسٹ کروایا جائے گا، تاہم اس پچ کو سپن ٹریک بنانے کی تیاری کی جارہی ہے۔

پاکستانی ٹیم سپین ٹریک کی وجہ سے ہی پلئینگ الیون میں 2 سپنرز کو شامل کرنے کی تیاری کررہی ہے جبکہ ابرار احمدبخار کے باعث پلئینگ الیون کا حصہ نہیں ہوں گے۔

ملتان ٹیسٹ میچ کے آغاز سے قبل ہیڈکوچ جیسن گلیسپی اور کپتان شان مسعود نے آسٹریلوی ہیڈ کیوریٹر ٹونی ہیمنگ کے ساتھ طویل گفتگو کی تاکہ پچ سے ہوم کنڈیشنز کا فائدہ اٹھایا جاسکے

مزیدخبریں