بڑھتی ہوئی قربتیں،ویناملک اورشہریارچودھری نے خاموشی توڑدی
خود پراورتقدیر پرسے بھروسہ کبھی نہیں ٹوٹا, اس بات پر یقین رکھتی ہوں کہ ہر مشکل کےساتھ آسانی ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ و ماڈل وینا ملک کسی نہ کسی حوالے سے خبروں میں رہتی ہیں،آج کل ان کے حوالے سے خبریں گرم ہیں کہ شہریارچودھری نامی بزنس مین اور ٹک ٹاکر کے ساتھ ان کی قربتیں بڑھ رہی ہیں جس پر اب انہوں نے خاموشی توڑ دی ہے۔
وینا ملک نے اس حوالے سے ایک نجی ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ عموماً خواتین کبھی اپنے رازوں سے پردہ نہیں ہٹاتیں، میں نے کافی وقت تک اس بات کو چھپائے رکھا لیکن محبت اور پیار کے تعلق پر اگر خبریں بنیں تو اس میں کیا بری بات ہے؟
معروف اداکارہ نے کہاہے کہ میں ہمیشہ سے خود پر یقین رکھنے والی رہی ہوں لیکن زندگی میں تعلقات کے حوالے سے برے تجربات کا بھی سامنا کیا ہے جنہوں نے مجھے کافی گہری چوٹ پہنچائی ،میرا خود پر اور تقدیر پر سے بھروسہ کبھی نہیں ٹوٹا،میں آج بھی وہی انسان ہوں،ہمیشہ زندگی میں مثبت سوچ رکھی ہے اور میں اس بات پر یقین رکھتی ہوں کہ ہر مشکل کے ساتھ آسانی ہے،میں امید کرتی ہوں کہ اس بار انہیں اپنے اس نئے تعلق پر مداحوں سمیت پاکستانی عوام کی جانب سے تنقید کی بجائے محبت اور احترام ملے گا،زندگی میں جو بھی کچھ ہوتا ہے کسی نہ کسی وجہ سے ہوتا ہے۔
ویناملک نے کہاکہ میں نے اپنی شخصیت کے ایک رخ پر کبھی بات نہیں کی وہ یہ کہ میرا روحانی تعلق بڑا مضبوط ہے اور اچھا ہو یا برا، میں تقدیر پر یقین رکھنے والوں میں سے ہوں۔
جہاں تک ویناملک کے "مسٹری مین" شہریارچودھری"کاتعلق ہے تووہ پیشے کے اعتبار سے بزنس مین ہیں۔انہوں نے بھی نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے اپنے اورویناملک کے تعلق پر پہلی بارلب کشائی کی ہے،انہوں نے کہاہے کہ سوشل میڈیا کے حوالے سے میں اپنی ذاتی زندگی کو نجی رکھنا پسند کرتا ہوں، اسی لیے میری پروفائلز پر میری تصویر نظر نہیں آتی،جہاں تک ویناملک کے ساتھ تعلق کی بات ہے تو وہ کافی گہرہ ہے اور دونوں ہی باہمی فیصلے سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں،ایک دوسرے کو سمجھتے ہیں اور ایک دوسرے کی عزت بھی کرتے ہیں۔
شہریارچودھری کے مطابق ابتداء میں انہیں اندازہ نہیں تھا کہ ہماری قربت کو عوامی توجہ ملے گی لیکن مجھے کسی بات کی پرواہ نہیں،میرے لیے وینا کا ماضی ہمارے تعلقات کی بنیاد نہیں بلکہ موجودہ تعلق اہمیت رکھتا ہے،میں سمجھتا ہوں کہ ہر شخص عزت اور احترام کا حق رکھتا ہے، ہمارا رشتہ اس بات سے بالاتر ہے کہ میڈیا میں وینا کے متعلق کیا خبریں گردش کرتی رہی ہیں اور کیا گردش کررہی ہیں۔
ویناملک اورشہریارچودھری اپنے تعلق کے مستقبل کے حوالے سے فی الحال خاموش ہیں۔