شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کیلئے غیر ملکی وفود کی آمد کا سلسلہ شروع

Oct 13, 2024 | 15:17:PM
 شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کیلئے غیر ملکی وفود کی آمد کا سلسلہ شروع
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( طیب سیف) اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے غیر ملکی وفود کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

 ذرائع کے مطابق روس کا 76رکنی ،بھارت کا 4رکنی سرکاری وفد پاکستان پہنچ گیا، شنگھائی تعاون تنظیم کے 7 نمائندے بھی پاکستان پہنچ گئے ، چین کا 15رکنی ، کرغستان کا 4 اور ایران کا 2رکنی وفد بھی اسلام آباد پہنچ گیا۔

تمام مہمانوں کو سخت سیکیورٹی میں اسلام آباد میں پہنچا دیا گیا۔

پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا اس سلسلے میں وفاقی دار الحکومت کو رنگا رنگ روشنیوں سے سجا دیا گیا، ایس سی او کا 23 واں اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔