(ویب ڈیسک)معروف گلوکارہ نصیبو لال کے گانے اکثرشادی بیاہ پرچلائے جاتے ہیں لیکن حال ہی میں مہندی کی ایک تقریب میں ان کاایک مشہور گانا چلانا ایک فیملی کومہنگا پڑ گیا۔
صوبہ پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقے قادرٹائون میں مہندی کی ایک تقریب میں نصیبو لال کا گانا ساؤنڈ سسٹم پراونچی آوازمیں لگایاگیاتھا جس پر لوگوں نے رقص بھی کیاتاہم ایک ایک علاقہ مکین نے پولیس کو کال کردی توپولیس نے موقع پر پہنچ کر ایک شخص کو گرفتار کرلیا، ایف آئی آر کے مطابق یہ مقدمہ دو دفعات کی بنیاد پر درج کیا گیا،ایک دی پنجاب ساؤنڈ سسٹمز (ریگولیشن) ایکٹ 2015 کی شق 6 اور دوسری پنجاب میرج فنکشنز ایکٹ 2016 شق تھری ای تھی۔
اگلے روز جب گرفتار ملزم کو مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیاگیا تو جج نے یہ کہہ کر معاملہ نپٹا دیا کہ عدالت میں اور بھی کئی کیسز پڑے ہیں، کوئی اگر لطف انداز ہورہا ہے تو اسے ہونے دو،لڑکے ناچ ہی رہے تھے اور کیا کر رہے تھے۔
ایف آئی آر میں درج نصیبو لال کے گانے کے بول بھی درج تھے جو فلم "کالا گجر"میں اداکار معمر رانا اور ثناء پر فلمایاگیاتھا ۔