کوہستان میں دو قبائل کے درمیان تصادم،2خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق،3 زخمی 

کولائی پالس میں دونوں قبائل کے درمیان عرصے سے جائیداد کا تنازع چل رہا ہے،پولیس

Oct 13, 2024 | 15:42:PM

(سید نعمان شاہ) ہزارہ ڈویژن کے ضلع کولئی پالس کوہستان کے علاقے کھلیار میں زمین کے تنازعہ پر دو فریقین میں تصادم کے نتیجے میں فائرنگ سے دو خواتین سمیت  چار افراد جاں بحق  3 زخمی ہوگئے،زخمیوں کو پٹن ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ 

ڈی پی او کولائی پالس کوہستان امجد  کے مطابق ضلع کولئی پالس کے علاقے کھلیار میں جلکھن خیل قبیلے کے دو فریقین کے درمیان زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کے تبادلے میں دو خواتین سمیت چار افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے، زخمیوں اور لاشوں کو قریبی ہسپتال پٹن منتقل کر دیا گیا ۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر امجد خان کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کر دیئے ہیں جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا ۔

مزیدخبریں