لاہور: دکان میں سلنڈر دھماکا ، تین افراد جھلس گئے

Oct 13, 2024 | 15:57:PM
لاہور: دکان میں سلنڈر دھماکا ، تین افراد جھلس گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری)لاہور ،سلامت پورہ کے علاقے میں دکان میں سلنڈر  پھٹنے کے باعث آگ لگنے سے تین افراد  جھلس کر  شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے  مطابق یہ خوفناک واقعہ  ایل پی جی سلنڈر پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا،سلنڈر پھٹنے کے باعث آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث 3 افراد جھلس کر شدید زخمی ہو گئے ۔

ریسکیو ایمرجنسی گاڑیاں جائے حادثہ پر آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

ریسکیو کے مطابق زخمی  زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :  پی ٹی ایم نے پہلا معرکہ سر کر لیا !