سینئراداکارعابد کشمیری سپردخاک،نمازجنازہ میں ساتھی فنکاروں کی شرکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زین مدنی)سینئراداکارعابد کشمیری کی نمازجنازہ شاد باغ گول گراؤنڈ لاہورمیں ادا کر دی گئی۔
عابد کشمیری کی نمازجنازہ میں سینئر اداکار اورنگزیب لغاری، اداکار امانت چن ،اداکارسہیل احمد،پرڈیوسراظہر بٹ،جواد بٹ ،اداکارخالد معین بٹ،سینئراداکارخالد عباس ڈار،اداکارعرفان ہاشمی،اداکارنواز انجم،اداکارجواد وسیم،اداکارحامد رانا،اداکارنسیم وکی ،اداکارگوگا جی ،اداکار پرویز خان ،نعیم میر،اداکارمجاہد عباس ،اداکار گوشی خان، پرویز کیفی،تجمل ظہور بالم ،اداکار حسن مراد ، جاوید پاشا ،نعیم کشمیری سمیت اہل علاقہ اورمداحوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی،نمازجناہ قاری زبیر نے پڑھائی۔
نمازجنازہ کے بعد انہیں شاد باغ میں واقع قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔