سی پیک پاکستان اور چین کی ہی نہیں پورے خطے کی خوشحالی کا منصوبہ ہے،عطااللہ تارڑ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہاہے کہ سی پیک پاکستان اور چین کی ہی نہیں پورے خطے کی خوشحالی کا منصوبہ ہے۔
چائنہ چیمبر آف کامرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی دہائیوں پر محیط ہے، پاکستان اور چین کے درمیان دوستی نسل در نسل آگے منتقل ہو رہی ہے، پاکستان اور چین کے عوام کا ایک دوسرے سے جذباتی لگاؤ ہے،چین نے ہر اچھے برے وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔
ان کاکہناتھا کہ سی پیک دونوں ملکوں کی قربت اور مثالی دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے، سی پیک پاکستان اور چین کی ہی نہیں پورے خطے کی خوشحالی کا منصوبہ ہے، سی پیک کے تحت توانائی کے منصوبے لگائے گئے، وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ 2013ءمیں 8 سے 19 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی تھی،سی پیک اور نان سی پیک منصوبوں سے توانائی کے مسائل ختم ہوئے۔
ان کاکہناتھا کہ ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، پاکستان کی معاشی بہتری میں چین کا اہم کردار ہے،پاکستان اور چین کی سٹریٹجک شراکت داری قابل تحسین ہے، دونوں ممالک سی پیک کے اگلے مرحلے کا آغاز کرنے جا رہے ہیں،سی پیک کے دوسرے مرحلے میں مفید بات چیت ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:دوسرے ٹیسٹ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان