(خورشید رحمانی)کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کرنے والی قومی ائیرلائن کی پرواز(پی کے 308) کے طیارے کو شعبہ انجنیئرنگ منتقل کردیا گیا۔
کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کرنے والی پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے )کی العین سے اسلام آباد پرواز کی طیارے کو گراونڈ کئے جانے کے بعد شعبہ انجینئرنگ منتقل کر دیا گیا ہے ،پرواز کے 136 مسافروں کو 4بجے سہ پہر کی پرواز سے اسلام آباد روانہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ،پی کے 308 کیلئے مسافروں کی بورڈنگ جاری ہے،مسافر ممکنہ طور پر 14 گھنٹوں کی تاخیر سے اسلام آباد پہنچیں گے، ترجمان پی آئی اے نے پرواز نمبر 308 سے متاثرہ پرواز کے مسافروں کی روانگی کی تصدیق کی ہے۔
واضح رہے کہ العین سے اسلام آباد کی پروازپی کے 144 کے ہائیڈرالک سسٹم میں خرابی کے باعث کراچی ائرپورٹ پی ہنگامی طور پر اتارا گیا تھا،کوئٹہ کے قریب ایئربیس اے 320 طیارے میں ہاہیڈرولک سسٹم میں خرابی کی وجہ سے طیارہ اچانک بلندی کھونے لگا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد:تعلیمی اداروں کے بعد دفاتر بھی 3 دن بند کرنے کا فیصلہ