پی ٹی آئی کی عمران خان سے ملاقات کی درخواست وزارتِ داخلہ کو موصول
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حاشر احسن، احمد منصور) پی ٹی آئی نے بانی تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کے لئے باضابطہ درخواست جمع کرائی جو کہ وزارتِ داخلہ کو موصول بھی ہو گئی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے وزارتِ داخلہ کو موصول ہونے والی درخواست کے متن کے مطابق بیرسٹر گوہر اور حامد رضا کو بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملنے کی درخواست ہے، آخری دفعہ ہمارے وکیلوں کی بانی چیئرمین سے اڈیالہ میں ملاقات 3 اکتوبر کو ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی ایم نے پہلا معرکہ سر کر لیا !
درخواست میں استدعا کی گئی کہ بانی چیئرمین عمران خان سے فوری ملاقات کرنے کی اجازت دی جائے۔