چاہتے ہیں کہ بابرسمیت دیگر کھلاڑی تازہ دم ہو کر واپس آئیں،پی سی بی کا موقف

Oct 13, 2024 | 18:03:PM
چاہتے ہیں کہ بابرسمیت دیگر کھلاڑی تازہ دم ہو کر واپس آئیں،پی سی بی کا موقف
کیپشن: پی سی بی لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ذوہیب بخاری)انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچز سے بابراعظم سمیت دیگر کھلاڑیوں کو ڈراپ کرنے پر پی سی بی کا موقف بھی سامنے آ گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ چاہتا ہے کہ  بابر اعظم سمیت چار ٹاپ کھلاڑی  نئے سرے اور تازہ دم ہوکر واپس آئیں،بابر اعظم اپنی نسل کے بہترین بلے باز ہیں اور پی سی بی چاہتا ہے کہ ایک ذہنی طور پر تروتازہ بابر مستقبل میں پاکستان کی نمائندگی کرے۔ 

پی سی بی کا مزید کہنا ہے کہ  کھلاڑیوں کی موجودہ شکل، سیریز میں واپسی کی عجلت اور پاکستان کے  بین الاقوامی شیڈول جیسے عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے بابر اعظم، نسیم شاہ، سرفراز احمد اور شاہین شاہ آفریدی کو آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے،نوجوان کھلاڑیوں اور ڈومیسٹک پرفارمرز کو انگلینڈ کی مضبوط ٹیم کے خلاف اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے مواقع فراہم کیا جارہا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:فخر زمان سابق کپتان بابر اعظم کو ڈراپ کرنے پر کھل سامنے آ گئے ،اہم پیغام جاری کردیا