امریکا میں ہونے والا مائل ہائی 360 کلاسک سکواش ٹورنامنٹ اشعب عرفان نے جیت لیا

Oct 13, 2024 | 18:57:PM

(ویب ڈیسک) پاکستان کے نوجوان سکواش کھلاڑی اشعب عرفان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکا میں ہونے والا مائل ہائی 360 کلاسک سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا۔

فائنل میں اشعب نے اپنے ہم وطن عاصم خان کو سخت مقابلے کے بعد شکست دی, یہ سنسنی خیز میچ 112 منٹ تک جاری رہا جس میں اشعب عرفان نے 3 کے مقابلے میں 2 گیمز سے فتح حاصل کی, اشعب کی کامیابی کا سکور 13-15، 11-8، 11-9، 8-11، 9-11 رہا۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم کو قومی سکواڈ سے ڈراپ کرنے پر فخر زمان کھل کر سامنے آ گئے

واضح رہے کہ یہ ٹورنامنٹ امریکی شہر ڈینور میں منعقد ہوا جس کی مجموعی انعامی رقم 15 ہزار ڈالرز تھی۔

مزیدخبریں