ساجد خان اور کامران غلام فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے میں کامیاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(محمد حماد) پی سی بی فٹنس پینل قومی کرکٹ ٹیم کے 5 کھلاڑیوں کے میڈیکل ٹیسٹ لئے جن میں صرف ساجد خان اور کامران غلام فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے میں کامیاب ہوئے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے فٹنس پینل نے پانچ کھلاڑیوں کے میڈیکل ٹیسٹ لیے، جن میں امام الحق، نعمان علی، زائد محمود بھٹی، ساجد خان اور کامران غلام شامل تھے، امام الحق فٹنس ٹیسٹ کے لیے حاضر نہیں ہوئے، ٹاپ ڈومیسٹک پرفارمر زائد محمود فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے میں ناکام رہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا میں ہونے والا سکواش ٹورنامنٹ پاکستان کے اشعب عرفان کے نام، انعامی رقم کتنی تھی؟ جانیے
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نعمان علی کے میڈیکل ٹیسٹ میں ناکامی کے باوجود ٹیم میں شامل ہونے کے امکانات ہیں، ساجد خان اور کامران غلام نے فٹنس ٹیسٹ کامیابی سے پاس کیا اور ٹیم میں اپنی جگہ برقرار رکھنے میں بھی کامیاب رہے۔