احتجاج اور دھرنوں کیلئے  بہت وقت ، پی ٹی آئی احتجاج کی کال منسوخ کرے،اسحاق ڈار

Oct 13, 2024 | 19:56:PM
احتجاج اور دھرنوں کیلئے  بہت وقت ، پی ٹی آئی احتجاج کی کال منسوخ کرے،اسحاق ڈار
کیپشن: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ ایس سی او سمٹ کے شرکا کا خیر مقدم کرنے کیلئے تیار ہیں ،احتجاج اور دھرنوں کیلئے آگے بہت وقت ہے، پی ٹی آئی 15 اکتوبر کے احتجاج کی کال منسوخ کرے، پی ٹی آئی کے پاس اب بھی وقت ہے، غلطیاں ٹھیک کرلے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزرااسحاق ڈار اور عطا تارڑ نے ایس سی او سمٹ کے انتظامات کا جائزہ لیا،اس موقع پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایس سی او سمٹ کے شرکا کا خیر مقدم کرنے کیلئے تیار ہیں ،شاندار میزبانی کی ذمہ داری احسن طریقے سے سر انجام دیں گے،ان کاکہناتھا کہ ایک پارٹی 2014 والے کام کررہی ہے،احتجاج اور دھرنوں کیلئے آگے بہت وقت ہے، پی ٹی آئی 15 اکتوبر کے احتجاج کی کال منسوخ کرے، پی ٹی آئی کے پاس اب بھی وقت ہے، غلطیاں ٹھیک کرلے، ریاست پر حملہ کرکے ایک جماعت نے تمام سرخ لکیریں پار کرلی ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہاکہ اجلاس میں رکن ، مبصر ملکوں کے سربراہ اور مندوبین شریک ہوں گے ، کئی سال بعد پاکستان بڑے عالمی ایونٹ کی میزبانی کررہا ہے ،چینی وزیراعظم اجلاس سے ایک دن پہلے کل آرہے ہیں،چین کے وزیراعظم پاکستان کا دو طرفہ دورہ کریں گے ، بھارتی وزیرخارجہ کی دو طرفہ ملاقات کی کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ،  قومی اہمیت کے ایونٹ کے موقع پر احتجاج مثبت پیغام نہیں ، غلطیاں دہرانے کی بجائے یہ لوگ اپنی اصلاح کریں ،کسی نے احتجاج کرنا ہے تو ایس سی او کانفرنس کے بعد کرے ۔

یہ بھی پڑھیں:روٹی اور نان کی نئی قیمت مقرر،نوٹیفکیشن جاری