(24نیوز)سوزوکی پاکستان نے ملک بھر میں اپنی نئی پراڈکٹ سوزوکی ایوری کو لانچ کر دیا ہے۔
ویب سائٹ پاک وِیلز کے مطابق سوزوکی بولان کو ختم کرنے کے فیصلے کے بعد اس بات کا قوی امکان تھا کہ سوزوکی کی جانب سے بولان کی جگہ ایوری کو لانچ کیا جائے گا۔مقامی سطح پر بنائی جانے والی مِنی وین یعنی سوزوکی ایوری کے ایکسٹیریر کو کلاسک کائی کار ڈیزائن کی طرز پر بنایا گیا ہے۔
اس گاڑی کے فرنٹ پر ہیلوگن ہیڈلائٹس لگائی گئی ہیں جبکہ سائیڈ ڈورز میں کی لیس یعنی چابی کے بغیر کھلنے کا آپشن بھی دیا گیا ہے۔اس میں چکور ٹیل لائٹس لگائی گئی ہیں جبکہ 13 انچ سٹیل وِیلز بھی نصب کیے گئے ہیں۔
سوزوکی ایوری کے اندر فیبرک سیٹس لگائی گئی ہیں جبکہ گاڑی میں فرنٹ سیٹ کو چار جانب ایڈجسٹ کیا جا سکتا ہے۔اسی طرح سوزوکی ایوری میں پانچ سیٹ بیلٹس، اے سی، ایک ایئر بیگ، دو کپ ہولڈرز اور ایم پی تھری آڈیو سسٹم بھی نصب کیا گیا ہے۔اس گاڑی کا انجن 660 سی سی ہے۔ اس گاڑی کو شہر کے اندر معمول کے کام کرنے کیلئے بنایا گیا ہے۔
پاکستان میں سوزوکی ایوری وی ایکس آر وی وی ٹی کی قیمت 27 لاکھ 99 ہزار روپے ہے جبکہ ایوری وی ایکس کی قیمت 27 لاکھ 49 ہزار روپے ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی