چاہت فتح علی خان نے بدو بدی کے بعد نیا گانا ’توبہ توبہ‘ ریلیز کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) مزاحیہ گلوکاری کی وجہ سے سوشل میڈیا پر شہرت پانے والے گلوکار چاہت فتح علی خان نے بدو بدی کے بعد اپنا نیا گانا ’ توبہ توبہ ‘ جاری کردیا۔
سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارم پر شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے چاہت فتح علی خان نے اپنے یو ٹیوب چینل پر نیا گانا ریلیز کردیاہے،گانے کا لیرکس ’توبہ توبہ ‘ہے جبکہ گانے میں چاہت فتح علی خان نے ’آجا اتھے ملیئےجھتے کوئی نہ ہوئے ‘ کو بار بار دہرایا ہے،لیرکس میں ناک تیرا ، کان تیرا اور آنکھ تیرا توبہ توبہ بھی شامل ہے۔
ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر چاہت فتح علی خان کے آفیشل چینل سے جاری کردہ یہ گانا بہت ہی مزاحیہ ہے جس میں گلوکار نے ،کدی نہا وی لیا کر،کدھی کنگی وی وایا کر اور آ، سانوں کراچی مل،لاہور مل اور پشاور مل ‘ کے گن سے ملک کے مختلف شہروں کا نام بھی شامل کیا ہے۔
گلوکار نے ماضی کے روایت کو برقرار رکھ کر اپنے گانے میں معاشرے میں بولے جانے والےمزاحیہ جملوں کا استعمال کیا ہے،صارفین ان کی اس گانے پر مختلف تبصر کر رہے ہیں،ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی ان کا گانا اس وقت ٹریندنگ پر ہے۔
واضھ رہے کہ توبہ توبہ سے پہلے گلوکار نے پشتو زبان میں بھی ایک گانا ’سوک دی زما پلوشی‘ ریلیز کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:آمنہ الیاس کی بولڈ لباس میں چائے پیتے ویڈیو وائرل،صارفین سیخ پا