وزیراعظم سے وزیر داخلہ کی ملاقات،ایس سی او کانفرنس کے سکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راؤدلشاد)وزیراعظم شہبازشریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ماڈل ٹاؤن میں ملاقات کی، ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم اور وفاقی وزیر داخلہ کی ملاقات ڈیرھ گھنٹہ تک جاری رہی، وزیرداخلہ نے وزیراعظم کو اسلام آباد میں ہونے والی ایس سی او کانفرنس کے حوالے سکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی،وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو کے پی نیشنل جرگے کے حوالے سے بھی بریف کیا۔
وزیراعظم نے وزیر داخلہ کو ایس سی او سکیورٹی کے حوالے اہم ہدایات بھی دیں،اس کے علاوہ ملاقات میں ایس سی او کانفرنس کے غیر ملکی مہمانوں کی خصوصی سکیورٹی پلان پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
یہ بھی پڑھیں:گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے زبردست خبر, سوزوکی کی نئی پراڈکٹ مارکیٹ میں آگئی