شمالی اسرائیل پر حزب اللہ کا ڈرون حملہ، 4 اسرائیلی فوجی ہلاک، 40 سے زائد زخمی

Oct 13, 2024 | 23:06:PM

 (ویب ڈیسک) شمالی اسرائیل پر حزب اللہ نےڈرون حملہ کیا جس میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئےجبکہ 40 اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق شمالی اسرائیل میں بنیامینا کے علاقے میں دھماکا سنائی دیا کہ جس کے بعد متاثرہ مقام پر ایمبولینسز روانہ کردی گئیں،عرب میڈیا کے مطابق لبنان سے آنے والے ڈرون نے اسرائیلی فوج کی ٹریننگ بیس کو نشانہ بنایا۔

اسرائیلی میڈیا اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حملے کے مقام پر بڑی تعداد میں ایمبولنسز موجود ہیں جبکہ زخمیوں کو منتقل کرنے کے لیے ہیلی کاپٹروں کی بھی متواتر پروازیں جاری ہیں،اسرائیلی میڈیا کے مطابق حملے کے بعد اطراف کےہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ  زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویش ناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صوابی: نامعلوم افراد کی فائرنگ ، 2 سگے بھائی قتل

مزیدخبریں