پریانکا چوپڑا کی بیٹی مالتی کی دلکش تصویریں وائرل،مداحوں کا زبردست ردعمل

Oct 13, 2024 | 23:12:PM
پریانکا چوپڑا کی بیٹی مالتی کی دلکش تصویریں وائرل،مداحوں کا زبردست ردعمل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ پریانکا چوپڑا اکثر اپنی ذاتی زندگی کے لمحات مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی ہیں، خاص طور پر اپنی بیٹی مالتی ماری چوپڑا جوناس کی تصاویر بھی شیئر کرتی ہیں۔

 پریانکا نے اپنی انسٹاگرام  سٹوریز پر مالتی کی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ پرنٹڈ جیکٹ پہنے ببلز کے ساتھ کھیل رہی ہیں  جبکہ ایک اور تصویر میں وہ اپنے دوستوں کے ساتھ پیانو بجاتی نظر آ رہی ہیں۔

 

اپنے مصروف شیڈول کے باوجود، پریانکا ہمیشہ اپنی بیٹی کے لیے وقت نکالتی ہیں اور اکثر مداحوں کو مالتی کی زندگی کے حسین لمحوں سے آگاہ رکھتی ہیں پریانکا نے اتوار کے دن کی ایک خوبصورت جھلک شیئر کی جس میں وہ اور مالتی ایک ساتھ سکون کے لمحات گزار رہے ہیں۔

انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ایک دلکش سیلفی شیئر کی، جس میں وہ مالتی کو گلے لگائے ہوئے ہیں۔ اس تصویر کو کیپشن دیا گیا: “ایسے اتوار…” ساتھ ہی دل کا ایموجی بھی شامل کیا۔

یہ بھی پڑھیں: جویریہ عباسی، سوناکشی سے زیادہ خوبصورت قرار، نئی تصاویر کی سوشل میڈیا پر دھوم