کورونا سے مزید 67 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔۔ 2988 نئے مریض رپورٹ

Sep 13, 2021 | 09:38:AM

(24نیوز)کورونا وائرس سے 67 افراد چل بسے جس کے بعد اموات کی تعداد 26 ہزار 787 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 7 ہزار 508 ہوگئی جبکہ 2 ہزار 988 نئے کیسز  بھی سامنے آ گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق  پنجاب میں 4 لاکھ 14 ہزار 390، سندھ میں 4 لاکھ 45 ہزار 369، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 68 ہزار 748، بلوچستان میں 32 ہزار 591، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 168، اسلام آباد میں ایک لاکھ 2 ہزار 863 جبکہ آزاد کشمیر میں 33 ہزار 379 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 85 لاکھ 21 ہزار 728 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 53 ہزار 158 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 10 لاکھ 90 ہزار 176 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 5 ہزار 66 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا  وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 26 ہزار 787 ہوگئی۔ پنجاب میں 12 ہزار 225، سندھ میں 7 ہزار 159، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 270، اسلام آباد میں 889، بلوچستان میں 342، گلگت بلتستان میں 181 اور آزاد کشمیر میں 721 مریض جاں بحق ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا یہ تھی دوستی۔۔؟ بوائے فرینڈ سمیت 5 افراد نے 20 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
 

مزیدخبریں