(24نیوز)کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں سابق شوہر کے ہاتھوں تیزاب گردی کا شکار خاتون ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئی۔
پولیس کے مطابق بلدیہ ٹاؤن کے علاقے سعیدآباد میں گزشتہ ماہ تیزاب گردی سے زخمی ہونے والی خاتون سول ہسپتال کے برن وارڈ میں دوران علاج جاں بحق ہوگئی۔21 سالہ مقتولہ رمشا پر اس کے سابق شوہر ذیشان نے تیزاب پھینکا تھا۔مقتولہ 23 دن سول ہسپتال میں زیر علاج رہیں۔ملزم ذیشان واردات کے بعد فرار ہوگیا تھا جسے بعد میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔
رمشا اور ملزم ذیشان ٹک ٹاکر بھی تھے۔واقعے کامقدمہ مقتولہ کی ہی مدعیت میں سعید آباد تھانے میں درج ہے۔مقتولہ کے والد کا کہنا تھا کہ رمشا نے ذیشان سے تقریباً 2 سال قبل کورٹ میرج کی تھی تاہم گزشتہ سال ذیشان نے زبانی اسے طلاق دی تھی جس کے بعد رمشا اپنے والدین کے گھر آگئی تھی۔طلاق کے بعد ملزم ذیشان رمشا کو ہراساں کرتا رہا۔
یہ بھی پڑھیں: 3 افراد نے گھر میں گھس کر خواتین کیساتھ ایسا سلوک کیا کہ انسانیت بھی شرما جائے