(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلے کردیئے گئے، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ارم بخاری بھی تبدیل۔
تفصیلات کے مطابق سید علی مرتضیٰ کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری تعینات کردیاگیا،وجیہہ اللہ کنڈی کو سیکرٹری ٹرانسپورٹ تعینات، ڈی ایم جی افسر سہیل احمد خواجہ کی خدمات وفاق کے حوالے کر دی گئیں۔
سابق رجسٹرار کوآپریٹو عثمان معظم کی خدمات بھی وفاق کے حوالے کر دی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں:اہم شخصیات و افسروں کے خلاف مقدمات درج کروانے والی خاتون گرفتار