میرے مارے جانے کی افواہوں میں کوئی حقیقت نہیں،ملا برادراخند
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے نائب وزیراعظم ملا برادراخند نےکہا ہے کہ میرے مارے جانے کی افواہوں میں کوئی حیثیت و حقیقت نہیں۔
ملا عبد الغنی برادر قندھار میں موجود ہیں
— افغان اردو (@AfghanUrdu) September 13, 2021
آج عمائدین سے ان کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے pic.twitter.com/Y3sYl4EZYvامارت اسلامی اردو کی جانب سے جاری کردہ ٹویٹر پیغام کےمطابق ملا برادر اخند کی جانب سے جاری کردہ صوتی پیغام میں کہا گیا ہے کہ میرے مارے جانے کی افواہوں میں کوئی حیثیت و حقیقت نہیں، نہ ہمارے درمیان کوئی لڑائی ہے یہ سب میڈیا کی چال ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا شروع سے ہمیں بدنام اور کمزور کرنا چاہتا ہے۔میری غیر موجودگی کا فائدہ اٹھا کر میڈیا نے ہمارے خلاف پروپیگنڈہ کیا ، میڈیا ہمیشہ سے ہمارے خلاف پروپیگنڈے کرتا آرہا ہے.
یہ بھی پڑھیں:افغان طالبان کی روح پرور ویڈیو ’سجدے ‘ خوب وائرل