وزیراعظم سے چینی کمپنیوں کے سربراہوں کی ملاقا ت۔ سرمایہ کاری کےلئے گہری دلچسپی کا اظہار 

Sep 13, 2021 | 18:48:PM

 (24نیوز)وزیر اعظم عمران خان سے چینی کمپنیوں کے سربرا ہوں کے وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں پاکستان میں سرمایہ کاری پر گفتگو کی گئی ۔وفد میں سی ای او ایزی پری فیبریکیٹڈ ہومز پرائیویٹ لمیٹڈ، سی ای او لا ہی ٹریڈنگ انٹرنیشنل پرائیویٹ لمیٹڈ ، سی ای او یایشینگ انڈسٹریل پراڈکٹس کمپنی، سی ای او لیڈزون پرائیویٹ لمیٹڈ، سی ای او چیانگ شنگ پاکستان سرامیکس پرائیویٹ لمیٹڈ، سی ای او سنو وائیٹ لاویشن پرائیویٹ لمیٹڈ، سی ای او ڑینگبانگ ایگریکلچر پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ، سی ای او ایگزرٹ ٹیک پرائیویٹ لمیٹڈ اور سی ای او چیلینج فیشن پرائیویٹ لمیٹڈ شامل ہیں ،چینی سفیر نونگ رانگ بھی ملاقات میں موجود تھے ۔
وفاقی وزرا د حماد اظہر، شوکت فیاض ترین، اسد عمر، مشیر تجارت عبدالرزاق داو¿د، معاون خصوصی سی پیک خالد منصور اور سینئر افسران بھی موجودتھے۔ وفد نے حکومت پاکستان کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں کو سراہا اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔وزیر اعظم نے وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ حکومت ایز آف ڈوئنگ بزنس پالیسی پر تندہی سے عمل پیرا ہے۔وزیر اعظم نے کہاکہ سرمایہ کاروں کے لیے مراعات فراہم کی جارہی ہیں اور انتظامی کارروائیوں کو سہل بنایا جا رہا ہے۔ 
وزیر اعظم نے یقین دلایا کہ ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے وہ ہر مہینے خود جائزہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستان چین سے صنعتی شعبے کی ترقی کے حوالے سے بہت کچھ سیکھ سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ چینی سرمایہ کاری سے پاکستان میں روزگار کے مواقع ملیں گے اور افرادی قوت ہنر سیکھے گی۔ وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستان میں درمیانے اور چھوٹے درجے کی صنعت کی ترقی کے وسیع مواقع موجود ہیں جن میں چینی کمپنیاں کردار ادا کر سکتی ہیں۔ وزیر اعظم نے کہاکہ زراعت، ماہی گیری، سبزی اور پھل، زیادہ پیداوار والے مال مویشی، آئی ٹی و ٹیکنالوجی اور چھوٹی صنعتوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی۔ 
یہ بھی پڑھیں۔شوہر کو قابوکرناہےتویہ کام کرلیں بس۔۔معروف ادا کارہ کا انکشاف

مزیدخبریں