(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈین سور نہ صرف ایک ریپر بلکہ سوشل میڈیا انفلوئینسر بھی ہیں جن کے ٹک ٹاک پر تقریباً 2 ملین جبکہ انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد ہزاروں میں ہے۔
تفصیلات کے مطابق میکسیکو کے 23 سالہ ریپر ڈین سور نے کیا جنہوں نے سرجری کے بعد اپنے بالوں کی جگہ سر میں سونے کی زنجیریں پیوست کروالیں۔غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ڈین سور نے یہ سرجری اپریل میں کروائی اور دعویٰ کیا کہ وہ تاریخ کے پہلے ریپر ہیں جنہوں نے اس قسم کی سرجری کروائی۔ ڈین نے دانتوں پر بھی سونے کے بریسس لگوا رکھے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:کیااداکارسیف علی خان نے مذہب بدل لیا ؟ا ہم بیان بھی سامنے آگیا
ان کا اپنے اس مخصوص سٹائل سے متعلق کہنا ہے کہ ’میں عام لوگوں کی طرح بالوں کے ساتھ نہیں مرنا چاہتا تھا، میں کچھ غیر معمولی کرنے کا خواہش مند تھا اسی لیے یہ طریقہ ذہن میں آیا اور سرجری کروالی۔ امید ہے کہ لوگ میرے سٹائل کی نقل نہیں کریں گے۔ یہ میرے بال ہیں، سنہرے بال۔صارفین کی جانب سے ڈین کی ویڈیوز پر دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں ۔