15ستمبر تک ٹرانسپورٹ بحال ورنہ پہیہ جام۔ ٹرانسپورٹ مالکان کی دھمکی

Sep 13, 2021 | 20:04:PM
15ستمبر تک ٹرانسپورٹ بحال ورنہ پہیہ جام۔ ٹرانسپورٹ مالکان کی دھمکی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز )آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن نے پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کے حکومتی فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ہمارا معاشی قتل بند کرے، 15 ستمبر تک ٹرانسپورٹ بحال نہ کی گئی ملک بھر کی سڑکوں کو بلاک کردیں گے۔
مرکزی چیئرمین حاجی اکرم ذکی، سیکرٹری ملک ظفر، حاجی بجاش خان نیازی، میاں خان بلوچ اور اختر خان نیازی نے دیگر ٹرانسپورٹرز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کورونا لاک ڈاﺅن اور حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث ٹرانسپورٹ کا کاروبار تباہ ہوگیا۔ جہاز، ٹرین، اورنج ٹرین چل سکتی ہے تو پبلک ٹرانسپورٹ بند کرنے کا جواز سمجھ نہیں آتا، اس فیصلے سے غریب آدمی کے گھر کا چولہا بند ہوگیا۔
انہوں نے کہا حکومت سے مطالبہ ہے کہ ٹرانسپورٹ کی بندش کے فیصلے کو فوری واپس لیا جائے ورنہ پورا ملک جام کردیں گے۔ٹرانسپوٹرز نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کا فیصلہ فوری واپس لیا جائے، پبلک ٹرانسپورٹ کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔اداکارہ سوہائے علی کا سڑک پر زبر دست ڈانس۔۔ویڈیو منظرعام پر آگئی