ٹک ٹاک استعمال کرنے والوں کیلئے اہم خبر۔۔چیئرمین پی ٹی اے نے بڑا حکم دے دیا

Sep 13, 2021 | 20:13:PM

(24نیوز) پی ٹی اے کے چیئرمین عامر عظیم باجوہ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر بار بار غیر معیاری ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والوں کو پکڑا جائے۔

تفصیلات کے مطابق عامر عظیم باجوہ کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھاکہ سوشل میڈیا کو چلانے کیلئے کوئی بھی انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ نہیں ہے، سوشل میڈیا کو معاشرے کےمطابق کنٹرول کیا جاتا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ جعلی سمز نکلنا بند نہیں ہوئی لیکن کارروائی جاری ہے، جعلی سمز کی روک تھام کیلئے کئی کمپنیوں کو جرمانے بھی کیےگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت وزرائے تعلیم کانفرنس۔۔دسویں اور بارھویں کے طلبا کیلئے خوشخبری

چیئرمین پی ٹی اے کا کہنا تھاکہ ٹک ٹاک پر غیرمعیاری ویڈیوز ہوتی ہیں، چار مرتبہ بلاک ہوچکا ہے، ٹک ٹاک کسی کی ویڈیو کو اپ لوڈ کرنے سے نہیں روک سکتا۔ ٹک ٹاک پر بار بار غیر معیاری ویڈیو اپ لوڈ کرنے والوں کو پکڑا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:کیااداکارسیف علی خان نے مذہب بدل لیا ؟ا ہم بیان بھی سامنے آگیا

عامر عظیم باجوہ کا کہنا تھاکہ ٹک ٹاک ہمارے سٹینڈرڈ کے مطابق تسلی بخش اقدامات کرے۔ ہمیں کبھی خوشی نہیں ہوتی کسی بھی ایپلیکیشن پرپابندی لگائیں۔دوسری جانب پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ پی ٹی اےکو اب تک 11 لاکھ سے زائد شکایات موصول ہوئی ہیں اور پی ٹی اے نے 10 لاکھ 46 ہزار سے زائد لنکس اور ویب سائٹ کو بلاک کیا۔ تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایسے مواد کے خلاف ایکشن لیا، ایک لاکھ 75 ہزار چوری شدہ، آئی ایم ای آئی والے موبائل سیٹ بلاک کیے جبکہ نۓ موبائل تصدیقی سسٹم نے ڈھائی کروڑ غیر قانونی موبائل ڈیواسز کو بلاک کیا اور پچاس لاکھ سے زائد ڈپلیکیٹ آئی ایم ای آئی والے موبائل بلاک کیے۔



مزیدخبریں