(24نیوز)صدر مملکت عارف علوی نے کہاہے کہ دنیا عمران خان کے سیاسی تدبرپر ان کی شاگردی اور مریدی اختیار کرے۔
پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے افغانستان کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان صاحب کا تقریباً 20 سال سے یہ مو¿قف رہا کہ جنگ کی بجائے مذاکرات کی راہ اپنا کر مسائل کا حل تلاش کیا جائے،طویل جنگ اور کھربوں ڈالر خرچ کرنے کے باوجود افغانستان میں امن قائم نہ ہو سکا ۔ انہوں نے کہاکہ اتنا بڑا مشورہ دیا گیا مگر کھربوں ڈالر خرچ کرکے بات سمجھ آئی، لاکھوں افراد مرگئے پھر بات سمجھ آئی اور یہی عمران خان کہتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں۔مشترکہ اجلاس۔ حکومتی کارکردگی کو شور شرابے کے ذریعے نہیں روکا جا سکتا۔صدر علوی ۔اپوزیشن کا احتجاج۔واک آؤٹ
دنیا عمران کے سیاسی تدبرپر ان کی شاگردی اور مریدی اختیار کرے۔عارف علوی
Sep 13, 2021 | 20:40:PM