(24نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات چودھری فواد حسین نے کہاکہ شہباز شریف کی قابلیت کا اندازہ اس سے لگا لیں موصوف کہہ رہے ہیں کہ ہم قانون کے خاتمے تک کیمپ میں بیٹھیں گے۔
اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ شہباز شریف صاحب خدا کیلئے باقی کچھ پڑھیں نہ پڑھیں لیکن اخبار ہی پڑھ لیا کریں۔انہوںنے کہاکہ ابھی تک میڈیا کے حوالے سے کوئی قانون بنا ہی نہیں تو ختم کیسے ہو گا،کیسے کیسے تحفے اس ملک میں لیڈر ہیں۔
واضح رہے کہ شہباز شریف نے پارلیمنٹ کے باہر صحافیوں کے دھرنے سے خطاب کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں۔کالے قانون کو دفن کرنے تک صحافیوں کے ساتھ ہیں۔ شہباز ،بلاول اور دیگرکا خطاب ۔میڈیا سے اظہار یکجہتی
کیسے کیسے تحفے اس ملک میں لیڈر ۔۔فواد چودھری کی شہباز شریف پر تنقید
Sep 13, 2021 | 21:30:PM