(مانیٹرنگ ڈیسک)نامور اداکار عمر شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر میرے بیرون ملک علاج کے لئے ویزہ پراسس جاری ہے-
تفصیلات کے مطابق اداکارعمر شریف نے ٹویٹر پر ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر میرے بیرون ملک جانے کے لئے ویزہ دستاویزات کی تیاری جاری ہے۔امید کرتا ہو ں جلد ہی بہتر علاج کے لئے سفری کاغذات مکمل ہوجائیں گے-انہوں نے مزید کہا کہ میں حکومتی وزراء کا شکر گزار ہو جو مسلسل رابطے میں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پاک، ترک اور آذر فوجی مشقوں’ برادر ہڈ‘ کی افتتاحی تقریب، خوبصورت ویڈیو ضرور دیکھیں