فرسٹ ٹائم۔۔سعودی خاتون نے موٹرسائیکل ریس کا کپ جیت لیا

Sep 13, 2021 | 22:27:PM
فرسٹ ٹائم۔۔سعودی خاتون نے موٹرسائیکل ریس کا کپ جیت لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی خاتون دانیہ عقیل نے سعودی عرب میں کھیلوں کے میدان میں نمایاں کار کردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے الباھا ڈیزرٹ ریلی ورلڈ کپ جیت کر اپنے ملک کا نام بین الاقوامی سطح پر روشن کر دیا۔

العریبہ اردو کی ویب رپورٹ کے مطابق دانیہ عقیل نے ورلڈ کپ برائے کراس کنٹری ریلی’ T3‘ کٹیگری میں اٹلی میں منعقد ہونے والی چیمپئن شپ کے آٹھویں اور اختتامی دور میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے وہ موٹرسائیکل ریسنگ کا لائسنس حاصل کرنے والی پہلی سعودی خاتون پروفشنل بن گئی ہیں۔ اس سے قبل اس نے متحدہ عرب امارات میں چیمپئن شپ جیت کر اپنے کیریئر کی پہلی کامیابی حاصل کی تھی۔دانیہ نے اپنےپہلے عالمی مقابلے میں103 پوائنٹس حاصل کئے،روس،اسپین، فرانس، نیدرلینڈز ، برطانیہ اور پرتگال جیسے ممالک کے حریفوں کو پیچھے چھوڑ کرکامیابی اپنے نام کرلی۔دانیہ عقیل باھا ریلی ورلڈ کپ جیتنے والی پہلی عرب اور بین الاقوامی خاتون کے طور پر اپنا نام رجسٹر کرانے میں بھی کامیاب ہوئیں۔ اس کے بعد وہ ڈاکار انٹرنیشنل ریلی میں شرکت کی تیاری کر رہی ہیں جو کہ اگلے سال جنوری کے آغاز میں منعقد کی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق  دانیہ عقیل نے العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میری کامیابی میرے وطن کی کامیابی ہے اور اسے اپنے ملک سعودی عرب کی کامیابی قراردیتی ہوں۔ اس نے وزارت کھیل ، سعودی کاروں اور موٹر سائیکل کی فیڈریشن اور مقابلے کے لئے سپانسر کرنے والی کمپنیوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاک، ترک اور آذر فوجی مشقوں’ برادر ہڈ‘ کی افتتاحی تقریب، خوبصورت ویڈیو ضرور دیکھیں