دوشیزہ سے قبرستان میں  زیادتی کا انکشاف

Sep 13, 2021 | 22:31:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک)  لڑکی کو چرچ سے ملحق قبرستان میں  زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق غیر ملکی میڈیا کی ایک رپو رٹ میں کہا گیا ہے کہ  لڑکی کی عمر 20برس ہے ۔متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اسے برطانوی شہر ریڈنگ میں واقع ایک قدیم چرچ یارڈ میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ یہ واقعہ رات کو  پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں:کیااداکارسیف علی خان نے مذہب بدل لیا ؟ا ہم بیان بھی سامنے آگیا

پولیس کے مطابق لڑکی نے جس ملزم کی نشاندہی کی  وہ ایک 22سالہ نوجوان ، جسے گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ جائے واردات سے ملنے والے نمونے بھی فرانزک ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری بھجوا دیئے گئے ہیں۔ملزم سے متعلق مزید سنسنی خیز انکشافات متوقع ہیں۔

مزیدخبریں