(مانیٹر نگ ڈیسک)معروف بالی وڈ ادا کا رہ کنگنا رناوت کی فلم ‘تھلائی وی’ بھارتی ریاست تامل ناڈو کی آنجہانی وزیراعلیٰ جے للتا کی زندگی پر بنی ہے اور یہ فلم 10 ستمبر کو سنیما گھروں میں ریلیز کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں :کیااداکارسیف علی خان نے مذہب بدل لیا ؟ا ہم بیان بھی سامنے آگیا
تفصیلات کے مطابق فلم کو ایمازون پرائم ویڈیو اور نیٹ فلیکس پر بھی ریلیز کیا گیا تھا۔ اِس فلم کا مداحوں کی جانب سے سب سے زیادہ انتظار کیا جارہا تھا تاہم یہ فلم ریلیز کے چند گھنٹوں بعد ہی آن لائن لیک ہوگئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کئی پلیٹ فارمز پر باآسانی ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہےجس کی وجہ سےفلم کا بزنس بھی متاثر ہوا ہے۔