وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں چھ نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا۔ اجلاس میں سیلاب کی صورتحال ، امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ ایجنڈے کے مطابق حج کوٹہ سے اضافی بکنگ پرتحقیقات سے متعلق فیصلہ ہوگا۔ اس کے علاوہ دس ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کی تجاویزکابینہ میں پیش ہونگی۔
اجلاس میں الیکٹرک پنکھوں کی کم سے کم بجلی کی لاگت کا معیارمقررکرنے کی سمری پیش ہوگی۔اس کے علاوہ کابینہ کی کمیٹی برائے قانون سازی کے 2 ستمبرکے فیصلوں کی توثیق ایجنڈا میں شامل ہے۔
کابینہ کی کمیٹی برائے نجکاری کے 7 ستمبرکے فیصلوں کی توثیق اور کابینہ کمیٹی برائے ای سی سی کے 8 ستمبرکے فیصلوں کی توثیق ایجنڈ ے میں شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عامرلیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے کی درخواست مسترد