پرویز الٰہی نے محکمہ صحت میں ایڈہاک تقرریوں پر پابندی ختم کر دی

Sep 13, 2022 | 09:02:AM
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے محکمہ صحت میں ایڈہاک تقرریوں پر پابندی ختم کر دی
کیپشن: وزیراعلیٰ پرویز الہی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے محکمہ صحت میں ایڈہاک تقرریوں پر پابندی ختم کر دی۔

ایوان وزیر اعلیٰ سے جاری اعلامیہ کے مطابق ایڈہاک تقرریوں پر پابندی ختم کرنے کا اطلاق محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اور محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر پر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان ، فواد چودھری اور اسد عمر کو شوکاز نوٹس جاری

 وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اور محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے ارسال کردہ سمری کی منظوری دے دی ہے۔

ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر سٹاف کو قواعد وضوابط کے تحت ایڈہاک ملازمتوں پر بھرتی کیا جاسکے گا، وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کے اقدام سے محکمہ صحت میں ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر سٹاف کی کمی دور ہوگی۔