اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی میں رابطے شروع، جلد بہتری آئے گی: شیخ رشید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی سینئر قیادت اور مقتدر حلقوں کے درمیان رابطہ ہوا ہے جس کا نتیجہ ابھی سامنے نہیں آیا لیکن جلد بہتری آئے گی۔
یہ بھی پڑھیں:پرویز الٰہی نے محکمہ صحت میں ایڈہاک تقرریوں پر پابندی ختم کر دی
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے عرب ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان سمیت کوئی بندہ فوج کیساتھ لڑنا نہیں چاہتا جو غلط فہمیاں جنم لے رہی ہیں ان کو ختم کرنا چاہیے، اگر عمران خان کہتے تو میں فوج اور ان کے درمیان صلح کے لئے کردار ادا کرتا مگر انہوں نے مجھے کہا کہ آپ نے اس مسئلے میں نہں آنا۔
انہوں نے کہا کہ فوج ہماری ہے، عمران خان فوج اور عدلیہ سے محاذ آرائی نہیں چاہتے لیکن محاذ آرائی ختم نہیں ہورہی جس کی وجہ شہباز گل سمیت کچھ ایشوز ہیں، اسٹیبلشمنت اپنے طریقہ کار سے سوچتی ہے اور سول حکومت اپنے طریقہ کار سے سوچتی ہے اس میں ایک درمیانی راستہ نکل آتا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے مستقبل کے حوالے سے سوال پر شیخ رشید نے کہا کہ وہ پرامید ہیں کہ عمران خان نہ تو مائنس ہوں گے نہ نااہل ہوں گے اور نہ ہی جیل جائیں گے بلکہ ان کے معاملات ٹھیک ہوجائیں گے۔