(24 نیوز )پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور نے وائس چانسلر گومل یونیورسٹی کو دھمکیاں دے ڈالیں ،کہتے ہیں کہ شرافت سے مستعفی ہو جاؤ ورنہ تجھے زبردستی نکال دیں گے۔
سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے وائس چانسلر گومل یونیورسٹی ڈاکٹر افتخار کو واٹس ایپ پر دھمکی آمیز پیغامات بھیجے ہیں ،کہتے ہیں کہ شرافت سے مستعفی ہو جاؤ ورنہ تجھے زبردستی نکال دیں گے۔ وی سی نے پی ٹی آئی رہنما کے خلاف کارروائی کے لیے گورنر خیرپختونخوا کو خط لکھ دیا۔
ضرور پڑھیں : چودھری پرویز الٰہی کا اقتدار ڈانواں ڈول، بڑا گروپ سامنے آگیا
صورتحال سے آگاہ کرنے کے لیے وزیراعظم اوروزیر داخلہ کے پرنسپل سیکرٹریز اور دیگر افسران کوبھی خط کی کاپی ارسال کردی ۔علی امین گنڈاپورگومل یونیورسٹی کے طلبہ اور اثاثہ جات تقسیم کرکے مجوزہ زرعی یونیورسٹی کو منتقل کرناچاہتےہیں۔وی سی نے یونیورسٹی ایکٹ کے خلاف اقدام کرنے سے انکار کر دیا۔
اس سےقبل پی ٹی آئی رہنمادباؤ ڈالنے کے لیے طلبہ سےوائس چانسلر کے خلاف مظاہرے بھی کراچکےہیں۔وی سی کی سرکاری گاڑی اور یونیورسٹی کی املاک کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔واقعہ پرخیبرپختونخواپولیس نےجانب داری دکھاتے ہوئےپرتشدد مظاہرے کرنے والے طلبہ کے خلاف کارروائی سے انکارکردیاتھا۔