تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے، خیبرپختونخوا ، با لائی و وسطی پنجاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات کے اوقات میں مشرقی و جنوبی سندھ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اسلام آباد میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے،خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔
مانسہرہ، ایبٹ آباد ،ہری پور، کوہستان،سوات، چترال، دیر، مردان،چارسدہ ، پشاور ، کو ہا ٹ اور کرم میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، مری، گلیات گوجرانوالہ ، سیالکوٹ، نارووال ، میانوالی، لیہ اور بھکر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، کشمیراور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، میرپور خاص ، ٹھٹھہ، مٹھی ، عمر کوٹ، بدین، کراچی اور تھر پارکر میں بارش کی توقع ہے ۔