ملکہ الزبتھ دوم کا تابوت آج لندن پُہنچے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات کا سلسلہ جاری ہے۔ ملکہ کی میت سینٹ جائلز کیتھیڈرل سے ایڈنبرا ایئرپورٹ پہنچائی جائے گی اور ہوائی جہاز پر آر اے ایف نارتھولٹ لے جائی جائے گی۔ پرنسس رائل شہزادی این میت کے ہمراہ ہوں گی۔
ملکہ کی میت سات بجے لندن پہنچنے کی توقع ہے جس کے بعد اسے بکنگھم پیلس لے جایا جائے گا جہاں شاہ چارلس سوم اور کوئین کنسورٹ کمیلا بھی موجود ہوں گے۔
سینٹ جائلز کیتھیڈرل سے ایڈنبرا ایئرپورٹ تک میت کے سفر کے راستے کا اعلان ابھی تک نہیں کیا گیا لیکن عوام اسے دیکھ سکیں گے۔
دن کی شروعات میں شاہ چارلس سوم اور کوئین کنسورٹ کمیلا بیلفاسٹ جائیں گے جہاں وہ شمالی آئرلینڈ کے سیکریٹری(ویب ڈیسک) ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات کا سلسلہ جاری ہے۔ ملکہ کی میت سینٹ جائلز کیتھیڈرل سے ایڈنبرا ایئرپورٹ پہنچائی جائے گی اور ہوائی جہاز پر آر اے ایف نارتھولٹ لے جائی جائے گی۔ پرنسس رائل شہزادی این میت کے ہمراہ ہوں گی۔ آف سٹیٹ کرس ہیٹن ہیرس اور دیگر پارٹی رہنماؤں سے ملیں گے۔
مذہبی رہنماؤں سے ملاقات کے بعد شاہ چارلس سوم اور کمیلا سینٹ این کیتھیڈرل میں دعائیہ تقریب میں شرکت کریں گے جس کے بعد وہ لندن لوٹ جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیے: شاہ چارلس سوم، تصاویر کے آئینے میں