(ویب ڈیسک ) ایشیا کپ فائنل میں پاکستان کی سری لنکا سے شکست پر سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔نجم سیٹھی شو کی ہوسٹ نے پوچھا کہ میچ کیسا لگا ؟ تو نجم سیٹھی نے جواب دیا کہ فٹے منہ ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں رمیزراجا کے خلاف قرار داد پیش کی گئی ہے ، جس میں لکھا ہے کہ عوام کی دل آزاری ہوئی ہےاور شکست کی وجہ اور کھلاڑیوں کی کارگردگی اچھی نہیں رہی جس کی وجہ سے لو گوں میں بہت ٖغم و غصہ ہے ، قرار داد ن لیگ کی ایم پی اے نے جمع کرائی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : واٹس ایپ میں ڈیسک ٹاپ پر ایڈٹ بٹن شامل کرنے کی آزمائش جاری
نجم سیٹھی نے جواب میں کہا کہ مجھے یاد ہے کہ 8 سال پہلےپاکستان نے بنگلادیش میں ایشیا کپ کھیلا تھا اس میں بھی شکست ہو ئی تھی ، تب بھی قومی اسمبلی میں سوال اٹھے تھے کہ شرم ناک شکست ہے اور تبدیلیاں لانی چاہیئے ، اس وقت شہریار خان پی سی بی چیئر مین تھے ۔