ڈینگی بخار سے ایک اور مریض جاں بحق، 75 نئے کیسز رپورٹ

Sep 13, 2022 | 11:51:AM
ڈینگی بخار سے ایک اور مریض جاں بحق، 75 نئے کیسز رپورٹ
کیپشن: فائل فوٹو (گوگل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اسلام آباد میں ڈینگی سے ایک اور شخص انتقال کرگیا جس کے بعد پانچ روز میں ڈینگی سے انتقال کرنے والے افراد کی تعداد 3 ہوگئی۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر زعیم ضیاء کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں مزید 75 افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

ڈی ایچ او کے مطابق ڈینگی سے انتقال کرنے والا شخص ترلائی اسلام آباد کا رہائشی تھا۔ رواں سال ڈینگی سے جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہو چکی ہے۔

ڈاکٹر زعیم ضیاء نے مزید بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دیہی علاقوں میں 54 اور شہری علاقوں میں 21 افراد ڈینگی کا شکار ہوئے ہیں۔

ڈی ایچ او کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں ڈینگی کا شکار مریضوں کی مجموعی تعداد 743 ہو گئی۔ اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں ڈینگی کیسز زیادہ رپورٹ ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق