جمائمہ گولڈ سمتھ کا اپنا اور اپنے بیٹوں کی قومیت کے بارے میں بڑا بیان

Sep 13, 2022 | 11:57:AM
فائل فوٹو
کیپشن: جمائما گولڈ اسمتھ نے بیٹوں سمیت خود کو آدھا پاکستانی قرار دے دیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک  24 )چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ، پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ نے گزشتہ دنوں ٹورنٹو میں ہونے والے  بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں کہا  کہ وہ اور اُن کے دونوں بیٹے، سلیمان خان اور قاسم خان آدھے پاکستانی ہیں۔

 تفصیلات کے مطا بق  جمائما گولڈ اسمتھ کی فلم ’واٹس لَو گاٹ ٹو ڈو وِد اٹ‘ کاپریمیئر  گزشتہ دنوں ٹورنٹو میں ہوا جہاں انہوں نے  اپنے انٹرویو کے دوران فلم سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ فلم پاکستانی عوام اور اس کی ثقافت سے متاثر ہو کر بنائی گئی ہے۔جمائما کا کہنا تھا کہ میں اور میرے بیٹے ایک عرصہ پاکستان میں بھی گزار چکے ہیں، میں پاکستان میں 10 سال رہی ہوں، ہم آدھے پاکستانی ہیں، اس دوران میں نے جو پاکستان میں دیکھا میں اس سے متاثر ہوئی، پاکستان کی ثقافت کافی دلچسپ ہے۔

جمائما گولڈاسمتھ نے مزید کہا کہ اس فلم کے خصوصی شو سے حاصل ہونے والی رقم وہ پاکستان کے سیلاب زدہ لوگوں کے لیے عطیہ کریں گی۔

واضح رہے کہ جمائما گولداسمتھ کی فلم میں پاکستانی اداکارہ سجل علی، للی جیمز، شہزاد لطیف، شبانہ اعظمی، عاصم چوہدری اور ایما تھامسن مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔فلم ’واٹس لَو گاٹ ٹو ڈو وِد اٹ‘ آئندہ سال 27 جنوری 2023 کو ریلیز کی جائے گی۔

یاد رہے کہ جمائمہ گولڈ سمتھ سابقہ وزیر اعظم عمران خان کی پہلی سابقہ اہلیہ اور ان کے بچوں کی ماں بھی ہیں۔