سیلاب متاثرین کی مدد کو جانے والے معروف ٹک ٹاک جوڑے کا گھر لٹ گیا

Sep 13, 2022 | 12:02:PM

(ویب ڈیسک ) یو ٹیوبر اور ٹک ٹاکر ذولقرنین اور کنول افتاب کے گھر  چوری ہو گئی ، چوروں نے یو پی ایس تک چوری کر لیا ۔ 

یہ بھی پڑھیں جمائمہ گولڈ سمتھ کا اپنا اور اپنے بیٹوں کی قومیت کے بارے میں بڑا بیان

ٹک ٹاکر جوڑے کے مطابق وہ سیلاب زدگان کی امداد کے لئے سندھ کی طرف گئے تھے جہاں انہوں نے پاک فون کے ساتھ مل کر امدادی کیمپ بنایا تھا ، جوڑے کے مطابق 2 دن بعد جب وہ گھر واپس آئے تو انہوں نے دیکھا کہ پورے گھر کا سامان باہر نکالا ہوا تھا ، گھر کے اندر جاکر معلوم ہوا کہ گھر میں چوری  ہو گئی ہے ۔ چوروں نے گھر میں کچھ نہیں چھوڑا ، زیورات ، پیسے ، مہنگی گھڑیاں ، کپڑے ، پر فیوم ، یہاں تک کہ یو پی ایس تک چوری کر کے لے گئے ۔ 

جوڑے کا کہنا تھا کہ آج کل بھکائی کا زمانہ نہیں رہا ہم لوگو ں کی مدد کرنے ہی نکلے تھے مگر پیچھے سے ہمارے ہی گھر میں ڈکیتی ہو گئی ، جوڑے کے گھر پولیس نے اکر فنگر پرنٹس حاصل کر لئے اور کہا ہے کہ چور جلد ہی پکڑے جائے گیں ۔ 

مزیدخبریں