(ویب ڈیسک) فواد چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان نے کل ملک کے سیاسی مستقبل اور جمہوریت کی بحالی کا ایک عملی فارمولا پیش کیا ہے۔
سابق وفاقی وزیر و پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے کل ملک کے سیاسی مستقبل اور جمہوریت کی بحالی کا ایک عملی فارمولا پیش کیا ہے ، اس فارمولے پر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے، ملک کی اقتصادی حالت مزید سیاسی عدم استحکام کا بوجھ نہیں اٹھا سکے گی، انتخابات کرانے کیلئے اسٹیبلشمنٹ کا موجودہ اسٹیٹس برقرار رکھا جا سکتا ہے۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ملک کے اداروں کے ساتھ ایک پیج پر رہنا چاہتے ہیں،ادارے ایک پیج پر نہ ہوں تو ملک نہیں چل سکتا۔سیاسی جماعتیں لوگوں کی مرضی کی نمائندگی کرتی ہیں۔چیف جسٹس سپریم کورٹ کی گزشتہ روز کی تقریر بہت اہم ہے انھوں نے مقدمات پر اثرانداز ہونے کی حکومتی اور وکلاء کی کوششوں کی تفصیل عوام کے سامنے رکھی ، حکومتی اوربار وکلاء کی مقدمات اپنے حق میں کروانے کیلئے مہمات انتہائی قابل مذمت ہیں۔