عدالت کا  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا طریق کار پیش کرنے کا حکم

Sep 13, 2022 | 12:58:PM

(ویب ڈیسک )لاہور ہائیکورٹ میں  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے عدالت نے  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا طریق کار پیش کرنے کا حکم دیدیا ۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس شاہد کریم نے  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست پر سماعت کی ، عدالت نے فریقین کو جواب کیلئے 28ستمبر تک کی مہلت دے دی  ہے ،سماعت کے دوران اوگرا سمیت دیگر فریقین نے تحریری جواب کیلئے مہلت کی استدعا کی تھی  جس پر 28 ستمبر تک کی مہلت دی گئی ہے۔

دوسری جانب  آئل ٹینکرز مالکان نے ملک میں تیل بحران پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ 500 سے زائد آئل ٹینکرز سندھ اور بلوچستان کی قومی شاہراہوں پر پھنسے ہوئے ہیں، دو روز میں نکالا نہیں گیا تو تیل کی ترسیل متاثر ہوگی، آل پاکستان آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین میر شمس شاہوانی نے کہا کہ سیلاب اور شدید بارشوں کے بعد اب تک سندھ اور بلوچستان سمیت ملک کے دیگر حصوں میں قومی شاہراہوں پر ہیوی ٹریفک کی روانی بند ہے۔

یہ بھی پڑھیںمسلم لیگ ق کے نئے سربراہ کا معاملہ،عدالت سے بڑی خبر آ گئی

 انہوں نے بتایا دور دراز علاقوں میں 500سے زائد آئل ٹینکرز دو ہفتوں سے پھنسے ہوئے ہیں، ڈرائیورز او کلینرز خوراک کی کمی سمیت شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت کی جانب سے اب تک امداد اور ریسکیو کے لئے اقدامات نہیں کئے گئے۔

مزیدخبریں