جنید صفدر نے گرفتاری کی افواہوں پر چپ توڑ دی

Sep 13, 2022 | 13:21:PM
فائل فوٹو
کیپشن: جنید صفدر نے گرفتاری کی افواہوں پر چپ توڑ دی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ کی نائب صدر کے صاحب زادے جنید صفدر نے اپنی گرفتاری کے بارے میں چلنے والی خبروں کو غلط قرار دے دیا۔

گرفتاری کے متعلق  چلنے والی خبروں پر جنید صفدر کا کہنا ہے کہ جاری کردہ ویڈیو 2018 کی ہے۔ مزید بتاتے ہوئے کہا کہ اس وقت مجھے پی ٹی آئی کے سماجی کارکن کی طرف سے حملے کے ردعمل میں سیلف ڈیفنس کے نتیجے میں گرفتار کیا گیا تھا۔

جنید صفدر نے اس خبر کی مزمت کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ سب پراپیگنڈا کرنے والے صحافی کی جانب سے ٹویٹ ڈیلیٹ کر دیا گیا ہے لیکن کسی قسم کی کوئی معافی نہیں مانگی گئی اور میں اس پر مزید کچھ کہنا بھی نہیں چاہتا‘۔ مریم نواز کےصاحبزادے کا مزید کہنا تھا ’کہ میری ڈگری کو جعلی کہنے والے لوگ یونیورسٹی سے رابطہ کر کے کنفرم کر  سکتے ہیں ‘۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر خبریں چل رہی تھیں کہ مریم نواز کے بیٹے کو سکاٹ لینڈ یارڈ نے گرفتار کر لیا ہے اور الزام عائد کیا کہ انہیں جعلی ڈگری حاصل پر گرفتار کیا گیا جبکہ کچھ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ انہیں لندن سے چوری ہونے والے بینٹلے کار کی کراچی سے برآمد گی پر گرفتار کیا گیا ہے۔