ارکان قومی اسمبلی کے استعفے ،تحریک انصاف نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

Sep 13, 2022 | 14:03:PM

‏(24 نیوز )تحریک انصاف کے 123 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور نہ کرنے کا معاملہ ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر  کردی گئی ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے،درخواست میں اسپیکر قومی اسمبلی،الیکشن کمیشن اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ حقائق کے منافی ہے،سپیکر راجہ پرویز اشرف کی جانب سے مرحلہ وار استعفوں کی منظوری کو غیرقانون غیر آئینی ہے۔

ضرور پڑھیں :ایم ایل ون کی تکمیل تک ریلوے نہیں چل سکتا:خواجہ سعد رفیق

 درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف نے عوام سے تازہ میڈیٹ لینے کیلئے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا،تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی استعفی دے چکے ہیں،سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے اسمبلی فلور پر تحریک انصاف کے 125 ارکان استعفی منظوری کا اعلان کیا،اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی مرحلہ استعفوں کی منظوری طے کردہ اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔

مزیدخبریں